NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
electricity

سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ ہی آگے کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی

Pak Admin by Pak Admin
24 فروری , 2025
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا سولرانرجی پر ٹیکس لگانے کا نہ پہلے کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی آگے ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے، جبکہ رمضان المبارک میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے دوران بجلی فراہم کی جائے گی۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں معاوان خصوصی برائے توانائی محمد علی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور چھ پاور پلانٹس سے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ 2002 کی پالیسی کے تحت کام کرنے والے پاور پلانٹس کو ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی، جبکہ ان کے منافع کی شرح بھی کم کر دی گئی ہے۔

محمد علی نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاور پلانٹس کے نرخ کم کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ونڈ اور سولر کے 45 پاور پلانٹس کو “ٹیک اینڈ پے” ماڈل پر لایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، گیس اور فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو اضافی ادائیگی واپس کر دی گئی ہے جبکہ گردشی قرض کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرض کے سود کی معافی کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ حکومت بینکوں سے فکسڈ کاسٹ پر قرض لے کر ادائیگی کرے گی۔

معاوان خصوصی برائے توانائی نے بتایا کہ جن پاور پلانٹس کے معاہدے ختم کیے گئے، ان کی مدت پانچ سے دس سال باقی تھی۔ آئی پی پیز کے معاہدوں میں باہمی مشاورت سے تبدیلی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے فرانزک آڈٹ کے لیے پچھلی حکومت سے دو کروڑ روپے مانگے تھے، جو فراہم نہیں کیے گئے۔ اس کے بعد دو آپشنز تھے: یا فارنزک آڈٹ کیا جائے یا مذاکرات سے مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جن آئی پی پیز نے مذاکرات سے انکار کیا، ان کا فرانزک آڈٹ ہوگا۔

محمد علی نے کہا کہ حکومت نے پاور سیکٹر میں 300 ارب روپے کا لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرایا اور 35 ارب روپے آئی پی پیز سے اضافی ادائیگیاں واپس لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب 25 فیصد پر پلی بارگین کرتا ہے، جبکہ ہم نے سو فیصد ریکوری کرائی اور سو فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرایا۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے اجلاس میں واضح کیا کہ آئی پی پیز سے زبردستی معاہدے تبدیل نہیں کرائے گئے، بلکہ یہ سب کچھ باہمی مشاورت اور رضامندی سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آئی پی پیز کا ایک بڑا مسئلہ تھا جسے حکومت نے بہتر انداز میں حل کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی، اور اس حوالے سے آج ہی ہدایات جاری کردی جائیں گی۔

Tags: Ramadan electricitySehri Iftar power supplysolar energy tax
Previous Post

عدالت نے شہباز شریف اور محسن نقوی کے خلاف مقدمہ کی درخواست خارج کر دی

Next Post

لاہور، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سےلاش برآمد

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
لاہور ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما  نکا پہلوان کو بھتیجے سمیت  قتل کر دیا گیا

لاہور، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سےلاش برآمد

crescent

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان

وزیرستان بلاک میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

وزیرستان بلاک میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

parliament

آئینی ترمیم ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

سولر نیٹ میٹرنگ کی صلاحیت 2 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، نیپرا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023