NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Libya Boat Accident

File Photo

لیبیا : کشتی حادثے میں ڈوبنے والوں میں 63 پاکستانی شامل، اکثر کا تعلق کرم، باجوڑ سے ہے

Pak Admin by Pak Admin
11 فروری , 2025
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں ڈوبنے والوں میں 63 پاکستانی شامل ہیں، جن میں سے بیشتر کا تعلق کرم اور باجوڑ کے علاقوں سے ہے۔

بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یہ المناک حادثہ 8 فروری کو پیش آیا، کشتی میں 73 افراد سوار تھے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے دو پاکستانی شہریوں نے آگاہ کیا کہ کشتی میں 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی شہری تھے۔ زیادہ تر افراد حادثے میں جاں بحق ہو گئے، اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق کرم اور باجوڑ سے ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین نے اس پر سوال اٹھایا کہ دفتر خارجہ اس طرح کے کشتی حادثات کے حوالے سے کیا کر رہا ہے؟

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ ہم نے پاکستانیوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انٹرپول کے ساتھ رابطے مزید مضبوط کیے ہیں تاکہ اسمگلنگ کے گروپوں کو پکڑا جا سکے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کردار بھی انتہائی اہم ہے، اور وزیراعظم نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک میڈیا مہم بھی چلا رہے ہیں جس کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کے خطرات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 7 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ان 7 پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹس سے ہوئی۔ ان پاکستانیوں میں 6 کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے ہے، جبکہ ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔

یاد رہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ حادثہ مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، اگلے دن صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Tags: Libya Boat AccidentLibya Boat Sink PakistanisPakistani Citizens Libya BoatPakistanis Detail Libya Boat Incident
Previous Post

میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی ممکنہ تاریخ بتا دی

Next Post

سات ارب ڈالر قرض پروگرام کا اقتصادی جائزہ، آئی ایم ایف مشن مارچ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
imf Pakistan mission

سات ارب ڈالر قرض پروگرام کا اقتصادی جائزہ، آئی ایم ایف مشن مارچ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا

prime minister shehbaz

وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان اہم ملاقات

Zartaj Gul

اسلام آباد ، زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے

AJK Tanveer Ilyas

آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Jahangir Tareen resign

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدوں کا اعلان کردیا ، عبدالعلیم خان صدرہوں گے

Kashmir Supreme League

کھیلوں کا رنگا رنگ میلہ کشمیر سپریم لیگ ستمبر میں منعقد ہو گا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023