NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
mohsin naqvi

وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن میں ارکان کانگریس سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Pak Admin by Pak Admin
22 جنوری , 2025
in اہم خبریں, قومی
A A
0

واشنگٹن( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی۔ تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ جیک برگمین ری پبلکن پارٹی سے ہیں۔ دونوں کانگریس اراکین، جو پاکستانی کاکس کے ممبر اور کوچیئر بھی ہیں، کے ساتھ ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا، اور وزیر داخلہ نے دونوں کانگریس اراکین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، اور سماجی شعبوں میں امریکی تعاون کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں مزید اشتراک کا خواہاں ہے۔

کانگریس مین تھامس سوازی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں 30 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کاکس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

Previous Post

غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش

Next Post

پنجاب میں میٹرک کے لیے روایتی دو مضامین کا آپشن ختم، نئے مضامین گروپس شامل

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
petrol price march 2024
تازہ ترین

حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوری 2026 کے دوسرے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...

Read more
examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Australia gun law
انٹرنیشنل

آسٹریلیا، نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ میں سخت اسلحہ قوانین منظور کرنے کی کارروائی شروع

نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ نے بونڈائی بیچ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد طلنب کردہ ہنگامی اجلاس میں سخت...

Read more
Next Post
students

پنجاب میں میٹرک کے لیے روایتی دو مضامین کا آپشن ختم، نئے مضامین گروپس شامل

parliament

پیکا ترمیمی بل کی تفصیلات،اتھارٹی ارکان کون، کس کو کتنی سزا ملے گی

fedearl cabinet

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج نہیں ہو گا، جمعہ کو طلب کیے جانے کا امکان

جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا یا، پی ٹی آئی کا حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کراچی کے ٹریفک پولیس افسر نے لاکھوں روپے ملنے پراس کے مالک کے حوالے کردیے

ٹک ٹاک نےمقبول اسٹیم فیڈ کو ہر عمر کے صارفین کے لیےکھول دیا

ٹک ٹاک نےمقبول اسٹیم فیڈ کو ہر عمر کے صارفین کے لیےکھول دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3483 shares
    Share 1393 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3020 shares
    Share 1208 Tweet 755
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2447 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2390 shares
    Share 956 Tweet 598
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023