NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
PTA FBR

پی ٹی اے کی پانچ لاکھ سمیں بند کرنے کی مخالفت، ایف بی آر کو خط لکھ دیا

Pak Admin by Pak Admin
5 مئی , 2024
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز 5 لاکھ سمیں بند کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے کی مخالفت سامنے آگئی ۔ متعدد ممکنہ مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے سمز بلاک کرنے کے سوا دیگر قانونی آپشنز پر غورکا مشورہ دے دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے پانچ لاکھ موبائل سمز بلاک کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے ایف بی آر کو دوسرے آپشن پر غور کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بیرونی سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک نہ کرنے کے بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کو مطلع کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس نے ایف بی آر کوآگاہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او ) پر متعلقہ ادارے کے ذریعے عمل درآمد سے پہلے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق پی ٹی اے نے اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سمیں بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وہ اس وقت ایف بی آر کے حکم پر سمز بلاک کرنے کے بجائے جائزہ لینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پی ٹی اے نے ایف بی آر کے بھجوائے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ان کے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا ،جبکہ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک سوزوکی کا قیمتوں میں 85 ہزار سے 7 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان
خط کے مطابق بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد وں کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے نے خط میں لکھا کہ پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں یوں یہ صارفین جو ممکنہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اس سم کا استعمال کر رہے ہوں، ان سے محروم ہوجائیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا، بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثر پڑنے کی وجہ سے معیشت کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا، بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، ای ہیلتھ اور موبائل اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔ پی ٹی اے نے خط میں ایف بی آر کو مشورہ دیا کہ سمز بلاک کرنے کے سوا دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔

Tags: NON FILLLER PATA FBR SIM BLOCKPAT FBR SIMS BLOCKPAT LETTER SIM BLOCKPTA OPPOSE SIM BLOCKINGPTA SIMS BLOCK
Previous Post

صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا الیکشن جیت لیا

Next Post

ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام ملے گا، محسن نقوی کا اعلان

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
chairman pcb

ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام ملے گا، محسن نقوی کا اعلان

Saudi MBS Shehbaz

سعودی ولی عہد کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع، شہباز شریف کی دیگر مصروفیات ترک

shehbaz cabinet

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

bridal dress

سوات، 13 سالہ بچی سے 70 سالہ شخص کا نکا ح ، بچی کا والد، نکاح خواں اور گواہ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ملک میں سیمینٹ کی فروخت 15 فی صد کم ہو گئی

ملک میں سیمینٹ کی فروخت 15 فی صد کم ہو گئی

cm maryam action maleeka

مریم نواز کی مداخلت، ملیکہ بخاری کا نام نو فلائی لسٹ سے خارج

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3479 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3009 shares
    Share 1204 Tweet 752
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2431 shares
    Share 972 Tweet 608
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2363 shares
    Share 945 Tweet 591
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023