اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 22 مثبت کیسز سامنے آئے، مجموعی طور پر 4 ہزار 498 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔12 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ھیلتھ ( این آئی ایچ) کی طرف سے اتوار 13فروری کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4 ہزار 498افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد میں کورونا وائرس کی موجود گی پائی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے جانے والے 4498 میں سے 22 ٹیسٹ مثبت آنے سےمثبت کورونا ٹیسٹوں کی شرح 0.49 فیصد رہی، کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم وائرس سے متاثرہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔