قومی کرکٹ تیم کے آل رانڈر شاداب خان کا سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہو گیا۔ ٹوئٹر پراطلاع دیتے ہو ئے شاداب خان نے کہا کہ الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن اور ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ٹوئٹ میں شاداب خان نے بتایا کہ میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، انہوں نے اپنی فیملی لائف پرائیویٹ رکھنے کا بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو میں اپنی فیملی لائف کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی ایسا ہی پسند کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ انکی زندگی پرائیویٹ ہی رہے۔شاداب نے کہا کہ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔ اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر شاداب خان نے مذاق میں کہا کہ تاہم اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکائونٹ نمبر بھیج دوں گا۔
لاہور : نئی تازہ مانیٹرنگ
پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کا 12 جون 2024...