NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
nepra

نیپرا حکام کا اپنی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ ، اعلیٰ عدالتوں کے ججوں سے زیادہ مراعات حاصل

Pak Admin by Pak Admin
17 فروری , 2025
in قومی
A A
0

اسلام آباد( نئی تازہ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ افسران نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں تین گنا تک اضافہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہے، جس کے بعد چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے، جبکہ بعض دیگر افسران کی تنخواہیں بھی 29 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تک پہنچ گئی ہیں۔

نیپرا حکام نے ججوں کے جوڈیشل الاؤنسز کی طرز پر اپنے لیے خصوصی مراعات بھی منظور کر لی ہیں، جن میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے تک ریگولیٹری الاؤنس شامل ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ 87 ہزار سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے تک ایڈہاک ریلیف بھی حاصل کر لیا ہے۔ 2023 کے لیے بھی انہیں 5 لاکھ 44 ہزار سے 6 لاکھ روپے ماہانہ کی شرح سے ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا افسران کو 2022 کے لیے ماہانہ 1 لاکھ 5 ہزار سے 1 لاکھ 16 ہزار روپے تک ہائوس رینٹ الاؤنس بھی دیا جائے گا، جبکہ 2021 کے لیے یہ رقم 70 ہزار سے 77 ہزار 300 روپے ماہانہ تھی۔ دیگر مراعات میں 96 ہزار روپے کا یوٹیلٹی الاؤنس اور 32 ہزار سے 35 ہزار روپے تک کے دیگر الاؤنسز شامل ہیں۔

ان تمام مراعات کے بعد نیپرا افسران کی مجموعی تنخواہیں 29 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تک پہنچ گئی ہیں، جو اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی تنخواہوں سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے تنخواہوں کے حوالے سے یہ ترامیم حکومت کی منظوری کے بغیر کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نیپرا کے زیادہ تر ارکان اور چیئرمین ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہوتے ہیں۔ اس وقت نیپرا کے چیئرمین اورخیبرپختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو ارکان بھی ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔

Tags: NEPRA Salaries
Previous Post

سیہون شریف: لعل شہباز قلندرؒ کے 773 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

Next Post

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
world bank delegation in pakistan

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Lahore Chief justice

لاعلاج کتوں کو آرام دہ موت دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا حکم

students

میٹرک امتحانات، لاہورتعلیمی بورڈ نے کیو آر کوڈ والی رولنمبر سلپس جاری کر دیں

محمد یار ولانہ کو رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا

محمد یار ولانہ کو رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سردار تنویر نا اہلی، خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر بن گئے

سردار تنویر نا اہلی، خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر بن گئے

اینٹی کرپشن عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کر دی

اینٹی کرپشن عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کر دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2373 shares
    Share 949 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023