NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
flights schedule Pakistan

انسانی اسمگلنگ: ایئرپورٹس پر 9 شہروں سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایت

Pak Admin by Pak Admin
22 جنوری , 2025
in قومی
A A
0

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے تحت ایئرپورٹس پر 9 شہروں سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ ان شہروں میں منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئرلائنز کے مسافروں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس میں 16 ممالک کی جانب سفر کرنے والے مسافروں کی پروفائلنگ اور چیکنگ کا نظام بہتر بنانے کی بات کی گئی ہے۔ لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت، کرغزستان، سعودی عرب اور مصر جانے والے مسافروں کی بھی پروفائلنگ کی جائے گی۔

ایف آئی اے کی جانب سے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے اور ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے سخت انٹرویوز لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ مشکوک مسافروں کی دستاویزات، جیسے واپسی کے ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کو اچھی طرح چیک کیا جائے گا۔ وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر جانے والوں کے تمام دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والی کشتی کے حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ اس حادثے میں 66 پاکستانی شامل تھے اور صرف 36 کو بچایا جا سکا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، جو مراکش اور موریطانیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا پتہ لگائے گی اور حادثے میں بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔

Tags: Airport Monitoring 9 CitiesFIA 9 Cities Passengers
Previous Post

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل ) نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Next Post

غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
border of Afghanistan Pakistan

غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش

mohsin naqvi

وزیر داخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن میں ارکان کانگریس سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

students

پنجاب میں میٹرک کے لیے روایتی دو مضامین کا آپشن ختم، نئے مضامین گروپس شامل

parliament

پیکا ترمیمی بل کی تفصیلات،اتھارٹی ارکان کون، کس کو کتنی سزا ملے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ ،خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی،نواز شریف

عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ ،خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی،نواز شریف

سعودی عرب ، ایک غیر ملکی سمیت پانچ دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب ، ایک غیر ملکی سمیت پانچ دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023