NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
acting president signs 6 bills

سروسز چیفس کی مدت، ججز کی تعداد بڑھا دی گئی. 6 بلوں پر قائم مقام صدر نے دستخط کردیے

Pak Admin by Pak Admin
5 نومبر , 2024
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے 6 بلوں پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد یہ بلز قانون کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے ان بلز کو قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا۔ بلوں پر قائم مقام صدر نے دستخط کر دیے،قائم مقام صدر کے دستخطوں کے بعد یہ چھ بلز قانون کی شکل اختیار کر گئے ہیں، جن کی اشاعت اب گزٹ آف پاکستان میں کی جائے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیرون ملک موجودگی کی وجہ سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 4 نومبر کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سے بڑھا کر پانچ سال کرنے، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کے حوالے سے ترمیمی بلز کی منظوری دے دی تھی۔ اپوزیشن نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا اور بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف ایئر چیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت کو تین سے پانچ سال کرنے کے بلز، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے دو بلز بھی سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوائے گئے۔ اس کے علاوہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی ان کے پاس بھیجا گیا۔

حکومتی ذرائع توقع کر رہے تھے کہ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آج ہی ان چھ بلز پر دستخط کر دیئے جا ئیں گے۔ بعد ازاں قائم مقام صدرنے ان بلز پر دستخط کر دیئے۔

منظور ہونے والے چھ بلز درج ذیل ہیں:

سپریم کورٹ نمبر آف ججز (ترمیمی) بل، 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ (ترمیمی) بل، 2024
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر (ترمیمی) بل، 2024
پاکستان آرمی (ترمیمی) بل، 2024
پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل، 2024
پاکستان نیوی (ترمیمی) بل، 2024

Tags: acting president signs 6 billsextension of the terms of armed services chiefs
Previous Post

سروسز چیف کی مدت 5 سال کرنے، سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھا نے کے بل منظور

Next Post

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

National Assembly Bill
تازہ ترین

سروسز چیف کی مدت 5 سال کرنے، سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھا نے کے بل منظور

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)‌ قومی اسمبلی نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے، سپریم...

Read more
Next Post
CJ yahya Judicial council meeting

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا

official holiday GB

یوم اقبال پر عام تعطیل ہو گی یا نہیں، 9 نومبر قریب آنے پر عوام کے تجسس میں اضافہ

Azam Swati rearrested

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

Sana Sultan Wajid Nikah in Madinah

بھارتی اداکارہ ثنا سلطان کا مدینہ منورہ میں نکاح ، شوہر کے ساتھ تصاویر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنجاب کی 1100  سے زائد نہروں کی بھل صفائی 26 دسمبر سے شروع ہو گی

پنجاب کی 1100 سے زائد نہروں کی بھل صفائی 26 دسمبر سے شروع ہو گی

سپریم کورٹ، عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیخلاف  سماعت آج

سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ،پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کا حکم

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023