NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سرمایہ کاری سہولت کونسل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے لیے روڈ میپ وضع

Pak Admin by Pak Admin
8 ستمبر , 2023
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں معاشی اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے روڈ میپ وضع کر لیا گیا۔

وزیرِ اعظم آفس سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، نگران وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا نے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ملک میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں معاشی اور انتظامی چیلنجز سےنمٹنے اور ملکی معیشت کے فروغ کے لیے روڈ میپ وضع کیا گیا۔

اجلاس کو قواعد مؤثر اور تیز بنانے کے جامع پلان بارے بریفنگ دی گئی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے قلیل، وسط اور طویل مدت کی منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عملی اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان پر عمل درآمد مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے اور وزرا ان اقدامات پر عمل یقینی بنائیں۔

نگران وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کو ہدایت دی کہ اس بات سے قطع نظر کہ عبوری حکومت کے پاس کتنا وقت ہے آپ اپنی جانب سے بہترین نتائج دیں اور مستقبل کی حکومت کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں، انوار الحق کاکڑنے کہا کہ نگران حکومت کی قلیل مدت کے باوجود ہمیں معاشی بحالی کے منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے ، ان اقدامات سے آئندہ منتخب حکومت کو بھی ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی۔

Previous Post

“آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں” ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

Next Post

لندن، شہباز شریف کینسرکے خلاف جنگ جیت گئے، ڈاکٹر نے رپورٹس کلیئر قرار دے دیں

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
شہباز شریف متحدہ عرب امارا ت کے سرکاری دورے پر روانہ

لندن، شہباز شریف کینسرکے خلاف جنگ جیت گئے، ڈاکٹر نے رپورٹس کلیئر قرار دے دیں

مراکش میں  شدید زلزلہ، 600 سے زائد اموات، سیکڑوں عمارتیں منہدم

مراکش میں شدید زلزلہ، 600 سے زائد اموات، سیکڑوں عمارتیں منہدم

student examination

میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ، بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدوارگرفتار

ایشیا کپ: ایک بارپھر بارش، پاک بھارت میچ کل مکمل ہوگا

ایشیا کپ: ایک بارپھر بارش، پاک بھارت میچ کل مکمل ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سول مقدمات میں بغیرمرضی ڈی این اے ٹیسٹ غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 18 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

سنسنی خیز مقابلہ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلہ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2370 shares
    Share 948 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023