NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
prime minister shehbaz

آئندہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، شہباز شریف

Pak Admin by Pak Admin
27 جنوری , 2025
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) زیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، اور آئندہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا۔ حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے متعدد سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو وفاقی دارالحکومت میں ایک بین الاقوامی معیار کے نئے سکس سٹار ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو چکی ہے، بینکوں کا پالیسی کم ہو چکا ہے اور اس میں مزید کمی متوقع ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئی ٹی کی برآمدات و ترسیلات زر بھی بڑھ رہی ہیں۔ ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہو رہی ہے، اور اب زراعت، آئی ٹی، صنعتوں اور مائنز اینڈ منرلز کے شعبوں میں مزید ترقی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی، تب تک صنعتیں، زراعت اور برآمدات ترقی نہیں کر سکتیں۔ حکومت اس پر کام کر رہی ہے، اور آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی آئے گی جس سے پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور برآمدات و صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی پوزیشن میں آئیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے لیے حکومت جلد اہم اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ کم کر دیتے، مگر فی الحال آئی ایم ایف کی شرائط کی پابندی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ کرپشن کا گڑھ بن چکا تھا، اور کئی دیگر ادارے بھی بند کیے جا رہے ہیں تاکہ اخراجات میں کمی ہو سکے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بھی ایک نئی کوشش کی جا رہی ہے اور ملکی سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی نجکاری میں شریک ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 90 کی دہائی میں بینکوں کی نجکاری کی تھی، اور آج وہ تمام بینک کامیابی کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری بھی شفاف طریقے سے کی جائے گی۔ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، بلکہ کاروبار کو سہولت فراہم کرنا اور پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینا ہے، اور یہی ہماری حکومتی پالیسی ہے۔

Tags: SHEHBAZ SHARIF
Previous Post

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

Next Post

کون سے ملازمین حج ڈیوٹی کے اہل ہیں، ایئر پورٹس اتھارٹی کے ایس او پیز جاری

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

prime minister shehbaz
قومی

مصنوعی ذہانت مواقع اور چیلنجز دونوں فراہم کر رہی ہے، وزیر اعظم کا تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں...

Read more
prime minister shehbaz
قومی

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب کےدورے پرروانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف 28...

Read more
pm shehbaz
قومی

شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن...

Read more
Next Post
کون سے ملازمین حج ڈیوٹی کے اہل ہیں، ایئر پورٹس اتھارٹی کے ایس او پیز جاری

کون سے ملازمین حج ڈیوٹی کے اہل ہیں، ایئر پورٹس اتھارٹی کے ایس او پیز جاری

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی

لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

Breaking News

واشنگٹن : امریکی طیارہ 60 مسافروں سمیت فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا، عملہ اسلام آباد منتقل

سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا، عملہ اسلام آباد منتقل

aeroplane pia

پی آئی اے رواں ماہ لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023