ہنگو ( نئی تازہ رپورٹ) ہنگو میں ایک درجن سے زائد دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کر کے ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے 6 افراد شہید ہوگئے۔ جن میں ایف سی کے 4 اہلکار اور نجی کمپنی کے دو گارڈ شامل ہیں۔
منجی خیل میں منزلی 10 آئل فیلڈ ویل پرکئے گئے حملے کے بعد پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
شہید اہلکاروں کی میتوں کو ٹی ایچ کیو ٹل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پوسٹم مارٹم کے بعد میتیں ان کے علاقوں کو روانہ کی جائیں گئیں۔
ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کے مطابق علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ ہنگو میں تمام پلانٹس اور پراجیکٹس کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔