NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، 36 الزامات عائد،عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، 36 الزامات عائد،عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی

Pak Admin by Pak Admin
5 اپریل , 2023
in انٹرنیشنل
A A
0

نیویارک ( نئی تازہ مانیٹرنگ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں نیویارک کی عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری لین دین کے ریکارڈ میں غلط بیانی پر 34 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس نے ٹرمپ کو گرفتار کیا جس کے بعد انھوں نے جج کے سامنے پیشی کے موقع پر صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد ان کی پولیس حراست ختم کردی گئی اور وہ فلوریڈا روانہ ہوگئے۔

مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی طرف سے آن لائن شیئر کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ہم نیو یارک میں کسی کاروبار کو لین دین کا ریکارڈ بدل کر جرم پر پردہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

ان الزامات کا تعلق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو مبینہ طورخامواش رہنے کے لیے کی جانے والی رقم کی ادائیگی سے ہے۔ یہ معاملہ 2016 کی صدارتی مہم سے کچھ روز قبل سامنے آیا تھا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انھوں نے سٹورمی ڈینیئلز کو 2016 میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر بطور رشوت دیے تھے۔ سابق صدرکا مؤقف ہے کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔پولیس کی حراست میں کمرۂ عدالت میں داخل ہونے پر سابق صدر نے جج کے سامنے کچھ نہیں کہا۔

ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ ادائیگی سابق صدر کی ہدایت پر کی جس کا مقصد ٹرمپ اور ڈینیئلز کے افیئر کو دبانا تھا۔چُپ رہنے کے لیے پیسے دینا غیر قانونی نہیں۔ تاہم مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اس ادائیگی سے جڑے کاروباری ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس میں کوئی جھوٹ بولا گیا ہے۔

ٹرمپ کی پیشی کے موقع پرعدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم میڈیا کو عدالت میں کوریج کی اجازت نہیں تھی، صرف چند فوٹوگرافرز کو عدالتی کارروائی سے پہلے تصاویر بنانے کی اجازت دی گئی، ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سابق صدرکے حامیوں اور مخالفین کے احتجاجی مظاہرے ہوئے اور پلے کارڈز کے ذریعے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

Tags: donald trump
Previous Post

پنجاب اسمبلی الیکشن، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

Next Post

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پردھاوا ، خواتین سمیت 60 سے زائد زخمی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی
انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

نیویارک ( نئی تازہ مانیٹرنگ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump پر سابق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز Stormy Daniels...

Read more
ٹرمپ دورِ صدارت میں  ملنے والے غیر ملکی تحائف کو حکومتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کا انکشاف
انٹرنیشنل

ٹرمپ دورِ صدارت میں ملنے والے غیر ملکی تحائف کو حکومتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کا انکشاف

واشنگٹن ( نئی تازہ مانیٹربگ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں ملنے والے غیر ملکی تحائف کو...

Read more
Next Post
اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ  میں  نمازیوں پردھاوا ،  خواتین سمیت 60 سے زائد  زخمی

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پردھاوا ، خواتین سمیت 60 سے زائد زخمی

طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین  کارکنوں کو کام سے روک دیا

طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین کارکنوں کو کام سے روک دیا

Imran Khan Bushra Bibi

عدت کے دوران مبینہ نکاح ، عمران خان اور اہلیہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

Examinations students

پاکستان میں او اوراے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کا الیکشن جیت گئے، غیر سرکاری نتیجہ

مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کا الیکشن جیت گئے، غیر سرکاری نتیجہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3472 shares
    Share 1389 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2988 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2356 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2073 shares
    Share 829 Tweet 518
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023