NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Lahore Smog School closed

اسموگ کی شدت ،متعدد شہروں میں اسکول بند، دفاتر میں 50 فی صد حاضری کی ہدایت

Pak Admin by Pak Admin
6 نومبر , 2024
in پنجاب, قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ رپورٹ ) پنجاب میں اسموگ کی شدت کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر کے نصف عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کئی شہروں میں اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

صوبے میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں ہائیر سیکنڈری اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔ اسی طرح سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا، اور سرکاری میٹنگز بھی آن لائن منعقد ہوں گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے لاہور اور دیگر متاثرہ اضلاع میں ہائیر سیکنڈری تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے آن لائن تعلیم کا انتظام کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پلاسٹک بیگ پر پابندی ہونے کے باوجود خلاف ورزی جاری ہے۔ انہوں نے کہا پرائمری سطح تک بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دیں لیکن والدین بچوں کو لے کر شاپنگ مالزاور تفریح گاہوں میں جارہے ہیں۔ آج سے ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست راجستھان اور دیگر علاقوں سے آنے والی ہواؤں نے ملتان اور گوجرانوالہ کو متاثر کیا ہے۔ لاہور میں ہوا کے معیار کا انڈیکس ایک ہزار سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آئندہ 10 دنوں تک اسموگ کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، اورسرکاری میٹنگز اب زوم پر ہوں گی۔ اسموگ کے تدارک کے لیے تمام محکموں کو اہداف دیے گئے ہیں، اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے دفتر میں اسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے جہاں فضائی آلودگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ سال گلے کی سرجری کروائی تھی، لیکن 6 ماہ قبل دوبارہ انفیکشن ہوا۔ وہ آج جنیوا پہنچیں گی جہاں ان کا علاج ہوگا، اور 12 نومبر کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واپس پاکستان آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے طبیعت کی خرابی کے باوجود پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھی ہے، اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ اسموگ کی وجہ سے لندن گئی ہیں۔

Tags: Punjab Work from HomeSchool Closed Punjab SmogSmog School closure
Previous Post

آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلس کو وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا

Next Post

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 نومبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

students pakistan
پنجاب

پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز 17 نومبر تک بند کرنے کے احکامات جاری

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز 17 نومبر تک بند...

Read more
Next Post
Punjab Schools Holidays Notification

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 نومبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

prime minister shehbaz

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

سعودی  ولی عہد  اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کے درمیان ملاقات

ریاض‌: سعودی ولی محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

رجسٹرارسپریم کورٹ تبدیل، جزیلہ اسلم کی جگہ سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

brain chip age

نئی ٹیکنالوجی کا دورآ گیا، سمارٹ فونز کی چھٹی ہونے والی ہے؟

electricity

لیسکو نے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023