NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
PAKISTAN SBP

دہری شہریت والوں کو اہم عہدے مل سکیں گے،سٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی تجویز

مجوزہ ترمیمی بل میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی کا تصور بھی شامل کیا جا رہا ہے

Pak Admin by Pak Admin
3 نومبر , 2024
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ ) حکومت نے دہری شہریت کے حامل افراد کو مرکزی بینک کے گورنر اور ڈپٹی گورنر مقرر کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں ترامیم کی تجویز دی ہے۔ وزارت خزانہ نے تقریباً درجن بھر ترامیم کی سفارش کی ہے، جس کا جائزہ وزارت قانون نے لے لیا ہے اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی گئی ہے۔ اگر یہ تجاویز منظور ہوئیں تو یہ حکومتی پالیسی میں اہم تبدیلی ہوگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں معاشی تجزیہ کار اور صحافی شہباز رانا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تجویز کردہ ترامیم میں دہری شہریت کے حامل افراد کو سٹیٹ بینک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے کی اجازت دینے کی بات شامل ہے۔ اس کے لیے حکومت نے ایکٹ کے سیکشن 13 میں ترمیم کا ارادہ کیا ہے، جس میں دہری شہریت کا ذکر ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک کے موجودہ ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین کی مدت ملازمت 8 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، اور حکومت ان کی قابلیت کی بنا پر انہیں مزید پانچ سال کی توسیع دینا چاہتی ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعید احمد بھی دہری شہریت رکھتے ہیں اور آئی ایم ایف کے مشیر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم 13 ہزار پانچ سوروپے کر دی جائے گی، روبینہ خالد

مجوزہ ترمیمی بل میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی کا تصور بھی شامل کیا جا رہا ہے، حالانکہ سٹیٹ بینک پہلے اس کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ اس بل میں ڈیجیٹل کرنسی کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے، جس کے تحت بینک کی جاری کردہ ڈیجیٹل شکل قانونی تصور ہوگی۔

سٹیٹ بینک ایک نئے ذیلی ادارے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام چلانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے اور فنانشل رپورٹس کی منظوری کے لیے بورڈ کو مزید اختیارات دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Tags: Pakistan State BankSBP actSBP Act amendmentSBP Digital Currency
Previous Post

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Next Post

سموگ بے قابو، حکومت کا لاہور میں ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
Lahore Smog School closed

سموگ بے قابو، حکومت کا لاہور میں ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان

SBP pakistan

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر کو کرے گا

National Assembly

قومی اسمبلی کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پیش ہو گا

سعودی عرب ، ایک غیر ملکی سمیت پانچ دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں 21 ہزار 370 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

NWA blast

کوئٹہ، گیس لیکج سےدھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

ریاض ، وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ، وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023