NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
psl 2024 Islamabad in final

پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست ،اسلام آباد یونائٹیڈ پی ایس ایل 9 کے فائنل میں

Pak Admin by Pak Admin
17 مارچ , 2024
in قومی, کھیل
A A
0

کراچی( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائٹیڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم ایلیمینٹرمیں پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پیر18 مارچ کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ ہو گا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ستیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹد نے 186 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ عماد وسیم اور حیدر علی کی 98 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آبا یونائیٹڈ کے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹرہے۔ مارٹن گپٹل نے 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5 رنز، ایلکس ہیلز 1 جبکہ کپتان شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1، 1 کھلاڑی کو ائوٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اس میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 72 رنزبنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

آٹھویں اوور میں پشاور زلمی کا پہلا نقصان 72 رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کی وکٹ گنوانے کی صورت میں ہوا جو 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے 73 رنزکی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث نے 40 رنز بنائے۔ ٹام کوہلر 18 اور روومان روپیل 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ عامر جمال 17 جبکہ حسین طلعت 8 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان اور عبید میکوئے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیدول فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پیر18 مارچ کوملتان سلطانز سے ہو گا۔

Tags: ISLAMABAD UNITEDIU VS PZPSL 2024PSL 2024 FINALPSL 9
Previous Post

محمد بن سلمان اور شہباز شریف کی پاک سعودی تعلقات پر گفتگو

Next Post

مریم نواز کی مداخلت، ملیکہ بخاری کا نام نو فلائی لسٹ سے خارج

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

bat ball Cricket ground
قومی

ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے

آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ کیری اپنی...

Read more
Pakistan Cricket Board PCB
قومی

پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل 2025 سے شروع ،34 میچز کھیلے جائیں گے

لاہور( نئی تازہ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن جمعہ، 11 اپریل 2025...

Read more
PSL 2024 LQ first victory
قومی

پی ایس ایل 2024: لاہور قلندرز کوٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی مل گئی

راولپنڈی ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کے 23 ویں میچ میں لاہور...

Read more
Next Post
cm maryam action maleeka

مریم نواز کی مداخلت، ملیکہ بخاری کا نام نو فلائی لسٹ سے خارج

coas asim munir asif zardari

شمالی وزیرستان حملے کے 2 شہدا کی نماز جنازہ ، صدر، آرمی چیف کی شرکت

PAF chief extension

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع

SNGPL

سوئی ناردرن نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے لیے ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے لیے ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023