NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Imran Khan Bushra Bibi

توشہ خانہ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Pak Admin by Pak Admin
31 جنوری , 2024
in صفحہ اول, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے عمران خان کو عوامی عہدے کے لیے دس سال کے لیے نا اہل قرار دیا ہے، جبکہ دونوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 57 کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کا فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر ایک ارب 57 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 78 کروڑ 70 لاکھ جبکہ بشریٰ بی بی بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے ملین جرمانہ ادا کریں گی۔

بدھ کوسماعت کا آغازہو تو جج کے حکم پر عمران خان کو عدالت لایا گیا ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ آپ 342 کا بیان جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو حاضری کے لیے یہاں بلایا گیا۔

جج نے اس موقع پر کہا کہ کل آپ کو ہدایت کی تھی کہ صبح 9 بجے 342 کا بیان لازمی دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا بیان تیار ہے وہ میرے کمرے میں ہے، جس پر جج نے کہا کہ جائیں فوری اپنا بیان لائیں۔ عمران خان نے کہا کہ بیان میں کچھ ردوبدل کرنا ہے، جج نے کہا کہ آپ بیان لے آئیں کمپیوٹر پر ٹائپ کریں، بعد میں وکلاء آئیں گے تو اس میں ردوبدل بھی کرلیں گے۔

جج نے اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان کے ساتھ جانے کی ہدایت کی لیکن بانی پی ٹی آئی جانے کے بعدواپس نہیں آئے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا وہ نہیں آرہے۔ جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے سوال کیا کہ کیوں نہیں آ رہے؟ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا کہ وہ کہہ رہے ہیں میرے وکلاء جب تک نہیں آتے میں عدالت نہیں آؤں گا۔

جج نے عدالتی اہلکار کو ہدایت کہ وہ کیس ٹائٹل کی آواز لگائے جس پر عدالتی اہلکار نے برآمدے میں جا کر آواز لگائی سرکاری بنام عمران خان اور بشریٰ بی بی لیکن پکار کے باوجود عمران خان عدالت نہیں آئے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، اس موقع پربشریٰ بی بی بھی موجود نہیں تھیں۔

Previous Post

سبی : تحریک انصاف کی ریلی کے قریب دھماکہ. 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Next Post

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹراضافہ کر دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

moon
اہم خبریں

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

کراچی( نئی تازہ رپورٹ) سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کے حوالے سے ابتدائی فلکیاتی ڈیٹا جاری کر...

Read more
school closed notice
اہم خبریں

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا...

Read more
school students
صفحہ اول

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ابتدائی ہوم ورک مکمل

لاہور (نئی تازہ رپورٹ) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے...

Read more
IMF Pakistan
انٹرنیشنل

1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف نےغورکے لیے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی...

Read more
Next Post
petrol price Pakistan

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹراضافہ کر دیا

ضمنی الیکشن ، کراچی کی 11 میں سے 7  یونین کونسلزمیں پیپلز پارٹی  کامیاب

الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم . 8 فروری پولنگ ڈے

Breaking News

بلوچستان : دو انتخابی دفاتر کے باہردھماکے، 27 افراد جاں بحق

election 2024 polling

پاکستان کے بارہویں عام انتخابات کیلئے ملک بھرمیں پولنگ شروع ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Holiday

سندھ میں تعلیمی ادارے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پر بند رکھنے کا اعلان

mahrang baloch

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023