NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
پی اے ایف  بیس میانوالی پر حملہ ناکام،  کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگرد ہلاک

پی اے ایف بیس میانوالی پر حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگرد ہلاک

Pak Admin by Pak Admin
4 نومبر , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ ) پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ پاک فوج نے ناکام بنادیا ،جوابی کارروائی اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح میانوالی ٹریننگ ایئربیس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنانے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

بیان کے مطابق الحمدللہ پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے کے مطابق حملے کے دوران پی اے ایف کے کارآمد فعال اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،صرف 3 غیرفعال طیاروں کو ہی کچھ نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں واضح کیا گیا کہ آپریشن کا فوری اور پیشہ ورانہ اختتام امن کے تمام دشمنوں کے لیے ایک واضح یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا میانوالی ٹریننگ ایئربیس پر دہشتگردوں نے ہفتہ کو علی الصبح حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، اور اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

بیان کے مطابق غیرمعمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ تین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران پہلے سے گراؤنڈ 3 طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا ، اس دوران ایک فیول باؤزر بھی متاثر ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیاتھا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Previous Post

پی اے ایف بیس میانوالی پر حملہ ناکام ، تین دہشت گرد ہلاک

Next Post

فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا رخ تبدیل

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی...

Read more
accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
petrol price march 2024
تازہ ترین

حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوری 2026 کے دوسرے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...

Read more
examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Next Post
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  لاہور  سے گرفتار

فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

مولانا فضل الرحمان کی قطرمیں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی قطرمیں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

IMF Pakistan

آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی خاتمے کا مطالبہ کردیا

نگران وزیراعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کا تین ناموں پر غور

مسلم لیگ ( ن ) کا عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کمیٹی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیراعظم  زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

وزیراعظم زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

Justice Aalia Neelum CJ

جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی گئی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2447 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2394 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023