NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی

ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی

Pak Admin by Pak Admin
4 اپریل , 2023
in قومی
A A
0

گڑھی خدا بخش ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی آج 4 اپریل کو منائی جا رہی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے سسلسلہ میں تقریبات کا آغاز گڑھی خدا بخش میں ان کی قبر پر تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

رمضان المبارک کی وجہ سے برسی کے سلسلے میں جلسہ عام رات 9 بجے گڑھی خدا بخش میں شروع ہوگا جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، ان کے والد، سر شاہ نواز بھٹو جوناگڑھ کی شاہی ریاست کے دیوان تھے، انہوں نے ابتدائی تعلیم بمبئی میں حاصل کی، بعدازاں بارکلے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس کی اعلیٰ تعلیم کے بعد لنکن ان سے وکالت پاس کی، 1953ء میں کراچی واپس آئے اور قانون کے لیکچرار رہے ، ساتھ ہی وکالت بھی جاری رکھی۔

سابق وزیر اعظم نے 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، 1971 سے 1973 تک پاکستان کے چوتھے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، 1973 میں پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر نئے آئین کی منظوری کے بعد وہ 14 اگست 1973 کو پاکستان کے وزیر اعظم بنے۔

5 جولائی 1977 کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل ضیاء الحق نے فوجی بغاوت میں بھٹو کو معزول کر دیا اور سابق وزیر اعظم کو ایک سیاسی مخالف احمد رضا خان قصوری کے قتل کی اجازت دینے کے الزام میں 1979 میں سپریم کورٹ کے ذریعے متنازعہ مقدمہ چلا کر پھانسی دے دی گئی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور 1973 کا آئین شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہے، قائد عوام کو دی جانے والی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے تاہم اس بارے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں گزشتہ 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے،انہوں نے کہا کہ افسوس ہے 10 سال گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے ابھی تک اپنی رائے نہیں دی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو شہید کا جسمانی طور پر قتل گیا گیا مگر وہ آج بھی کروڑوں انسانوں کی دلوں میں زندہ ہیں، ان کے قاتل تاریخ کے کوڑے دان میں سڑ چکے ہیں، 27 دسمبر 2007 کے سانحے کے بعد ملک خطرناک صورتحال کا شکار بن چکا تھا تو قائد عوام کے سپاہی نے ان کی امانت کو بچا لیا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سیاسی جانشین نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا اور ان کی روح کے سامنے سرخرو ہوا، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کرشمہ ہے کہ آج ملک کا ہر شہری آئین کو مقدس دستاویز تسلیم کرتا ہے اور جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، مضبوط جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے، ہم پاکستان کی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Tags: Zulfikar Ali Bhutto
Previous Post

جسٹس مظاہرمعاملہ پرجوڈیشل کونسل ارکان کوجسٹس فائزاورجسٹس طارق کا خط

Next Post

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

ملائیشیا ، پارلیمنٹ سے  سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور

ملائیشیا ، پارلیمنٹ سے سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور

سپریم کورٹ، عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیخلاف  سماعت آج

سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ،پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کا حکم

اسٹیٹ بینک  نے شرح سود  ایک فیصد بڑھا کر21 فی صد کر دی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا کر21 فی صد کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

رضوان کو بنگلہ دیش  لیگ  میچ میں پہنچنے کے لئے  ہیلی کاپٹر کس نے دیا؟

رضوان کو بنگلہ دیش لیگ میچ میں پہنچنے کے لئے ہیلی کاپٹر کس نے دیا؟

لاہور، جوہرٹاؤن کیفے میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور، جوہرٹاؤن کیفے میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3468 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2987 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2355 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023