NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
cars

نئی آٹو پالیسی، گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کا منصوبہ

Pak Admin by Pak Admin
7 نومبر , 2026
in تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے اور گاڑیوں کی برآمدات بڑھانا ہے۔ حکومت نے آئندہ پانچ سال میں آٹو سیکٹر کی برآمدات 20 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے ہفتے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نئی پالیسی کی تفصیلات بتائیں۔

ہارون اختر خان کے مطابق لگژری گاڑیوں کے سوا دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئے گی۔ اس مقصد کے لیے مکمل تیار گاڑیوں، پرزہ جات اور خام مال پر عائد ڈیوٹیز میں پانچ سال کے دوران مرحلہ وار کمی کی جائے گی، جس سے گاڑیوں کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت آٹو مینوفیکچررز کے لیے مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری اور برآمدات کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ برآمدی اہداف پورے کرنے والی کمپنیوں کو مقامی ٹیکسوں اور لیویز پر 5 فیصد ڈرا بیک جبکہ اضافی برآمدات پر مزید 10 فیصد مراعات دی جائیں گی۔ تاہم برآمدات اور مقامی پیداوار کے اہداف حاصل نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانوں اور مراعات سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس میں رعایت

حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے بھی متعدد مراعات تجویز کی ہیں۔ ان کے تحت مکمل الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ایک فیصد، رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 6 فیصد اور ہائبرڈ گاڑیوں پر 9 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، تاہم ان اقدامات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری درکار ہوگی۔

50 ہزار ڈالر تک قیمت کی الیکٹرک گاڑیوں کو کیپیٹل ویلیو ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنانسنگ کی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ قرض کی واپسی کی مدت تین سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے کسٹمز ڈیوٹی میں بھی رعایت دی گئی ہے۔

پالیسی میں گاڑیوں کے تحفظ اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ڈبلیو پی 29 ضابطے کے مطابق 45 اضافی حفاظتی معیارات متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نئی پالیسی سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر اخراجات اور کاربن کے اخراج میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ تاہم ایک ہزار سی سی سے کم انجن والی پیٹرول گاڑیاں پالیسی کی بڑی تبدیلیوں سے مستثنیٰ رہیں گی۔

نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی بکنگ کے وقت کمپنیوں کو مجموعی قیمت کا 20 فیصد سے زیادہ ایڈوانس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت کے مطابق پالیسی کے مسودے کو متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ اب اسے باضابطہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بعض ٹیکس اقدامات کا نفاذ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہوگا۔

Tags: car pricesNew auto policy
Previous Post

مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر 4 پیٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتیں  لاکھوں روپے بڑھا دی گئیں
اہم خبریں

پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے بڑھا دی گئیں

اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) پاک سوزوکی کمپنی نے ہنڈا اورانڈس کمپنیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گاڑیوں...

Read more

Recommended

مریم نواز اور حمزہ شہباز  کی لاہور سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تیاری

مریم نواز اور حمزہ شہباز کی لاہور سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تیاری

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2396 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023