NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Lahore Chief justice

سموگ ، لاہور ہائیکورٹ کا رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم

Pak Admin by Pak Admin
8 نومبر , 2024
in پنجاب, قومی
A A
0

لاہور ( نئی تازہ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق اور دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے لاہور شہر میں بسوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے، جبکہ ٹرکوں اور ٹرالروں کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی لگانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ٹرک اور ٹرالر سموگ اور آلودگی کے بڑے ذمہ دار ہیں، اس لیے ڈولفن پولیس اور دیگر پولیس اہلکاروں کو ان ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کو ہر سماعت پر سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا کہا تھا، کیونکہ اصل میں آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھواں ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگر لاریوں اور بسوں کو نوٹس دیا جا چکا ہے تو وہ ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں؟ ان گاڑیوں کو اگر 50، 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے تو کیا وہ ٹھیک نہیں ہوں گی؟ انہوں نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر کیسے چل سکتی ہیں، اس بارے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو فوری اقدامات کرنا چاہیے تھے۔

عدالت نے مزید کہا کہ حکومت شاید عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ ہم حکومت کی مدد کے لئے یہ اقدامات کر رہے ہیں، لیکن اگر حکومت پر دباؤ ہوگا تو وہ کام کریں گے۔ سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کے وقت جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو خود رات کو نکل کر اس صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ وہ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو۔

عدالت نے سموگ کے تدارک کے لیے ورک فرام ہوم کی پالیسی شروع کرنے، پورے پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند رکھنے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے موٹر وے اور رنگ روڈزپر داخلے پر بھی پابندی عائد کے احکامات دیے۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سموگ کی موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی کی سی کیفیت ہے،ان اقدامات سے سموگ کو ایک سال میں کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا۔ پانچ سال تک ان اقدامات کے اثرات نظر آنا شروع ہوں گے۔ چین نے سموگ اور آلودگی کے کنٹرول کے لیے کامیاب اقدامات کیے ہیں۔

Tags: High Court Smog CaseLHC Markets Closure OrderMarket Closures at 8 PMPunjab Markets Closures at 8 PM
Previous Post

دھند کی شدت ، موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند

Next Post

ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز ، محمد رضوان نےاہم ریکارٖڈ برابرکر دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
Muhammad Rizwan 6 catches

ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز ، محمد رضوان نےاہم ریکارٖڈ برابرکر دیا

Pakistan passport

بیرون ملک جانے والوں کے لیے خوشخبری ، نئی پاسپورٹ پرنٹنگ مشینوں نے کام شروع کر دیا

Safe City Cameras

پنجاب کے مزید 19 شہروں میں سیف سٹی کیمرے لگائے جائیں گے

blast

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی روانگی سے پہلےدھماکہ ، 21 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امریکی وزیر دفاع اور جنرل عاصم منیر کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

IMF Pakistan

آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزہ لینے کے لیے 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023