نئے سال 2023کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میںسونے کی فی تولہ قیمت مزید3300روپے بڑھ گئی۔جبکہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ نئے سال کے پہلے کاروباری دن سونے کے نرخ تاریخی بلندی پر جاپہنچے اور نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد،ملتان ،سیالکوٹ ،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور ،مردان اور کوئٹہ سمیت مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی .جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کا اضافہ ہوا اور دس گرام سونا ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 30 میںروپے اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت 2100 روپے ہوگئی۔ ادھرعالمی منڈی میںسونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی اونس نرخ 1824 ڈالر رہے۔
یاد رہے کہ 2022 میںفی تولہ سونے کی قیمت میں58 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ سال عالمی سطح پر فی اونس سونے کے نرخ میں اگرچہ کمی بیشی ہوتی رہی تاہم سال ختم ہونے پر فی اونس قیمت مجموعی طور پر2 ڈالر کم ہو گئی اور نرخ 1818ڈالر پر آ گئے۔
مجھے فوجی تحویل میں نہ دیا جائے، عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں فوجی عدالت ٹرائل...