NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Lahore Smog Timings

لاہور، اسموگ کے باعث عائد پابندیوں میں 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی

Pak Admin by Pak Admin
16 نومبر , 2024
in قومی
A A
0

صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق تمام فیصلے 16 سے 24 نومبر تک نافذ رہیں گے اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جو کہ پاکستان پینل کوڈ 188 کے تحت کی جائے گی۔

تعلیمی ادارے اور دفاتر

تمام تعلیمی ادارے، بشمول یونیورسٹیز اور کالجز، آن لائن کلاسز پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اسکولز بھی 24 نومبر تک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری محکموں میں عملے کا پچاس فیصد حصہ آن لائن کام کرے گا، اور محکمانہ میٹنگز بھی آن لائن ہی منعقد کی جائیں گی۔ صرف انتہائی ضروری صورت میں کسی ملازم کو دفتر طلب کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت اعلیٰ افسران کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

شادی ہالز اور کھیلوں کی سرگرمیاں

شادی ہالز میں انڈور تقریبات کی اجازت پرانے اوقات (رات 10 بجے تک) تک ایس او پیز کے مطابق دی جائے گی۔ تاہم بیرونی کھیلوں کے پروگرامز، نمائشوں اور تہواروں سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تعمیراتی سرگرمیاں اور ٹریفک

ضلع لاہور میں تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم قومی اہمیت کے منصوبے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، مگر فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل مسافر بسوں، ریسکیو و پولیس کی گاڑیوں اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہو گا۔

بازاروں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں

تمام مارکیٹس شام 8 بجے تک بند ہوں گی، تاہم فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، طبی سہولتیں، ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپس، تندور، بیکریاں اور دودھ و ڈیری کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں، ای کامرس، کال سنٹرز، یوٹیلیٹی سروسز، ہسپتال، کلینکس، لیبارٹریز اور ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، مٹھائی کی دکانیں، آٹا چکیاں، دودھ و ڈیری کی دکانیں پابندی سے مستشنیٰ ہوں گی۔

اسی طرح پوسٹل، کورئیر سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس، ٹیلی کام، پاسپورٹ، نادرا مراکز بھی پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔

ریسٹورنٹس اور دیگر سرگرمیاں

ریسٹورنٹس میں شام 4 بجے کے بعد انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، اور رات 8 بجے کے بعد ٹیک اوے سروس بھی بند ہو جائے گی۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ، پارکنگ ایریاز میں کھانا کھانے اور شام 4 کے بعد ریسٹورینٹس میں کھانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اسموگ کے مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے، اور ریسکیو 1122 اسموگ متاثرہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کرے گا۔

Tags: Lahore Lockdown SmogLahore SmogSmog Timings Lahore
Previous Post

سپریم کورٹ : آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

Next Post

لاہور، نواز شریف اور مریم نوازبیرون ملک سے وطن واپس پہچ گئے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
Nawaz, Maryam Return

لاہور، نواز شریف اور مریم نوازبیرون ملک سے وطن واپس پہچ گئے

Mianwali Dengue DHQ Hospital

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے ڈینگی کے مریضوں کی غلط رپورٹس جاری ہونے لگیں

kisan card Punjab numbers

کسان کارڈ سے 18ارب کی خریداری،حکومت نے تعداد ساڑھے سات لاکھ کر دی

hajj mina

سرکاری حج اسکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع، قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ضمنی الیکشن ، کراچی کی 11 میں سے 7  یونین کونسلزمیں پیپلز پارٹی  کامیاب

الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم . 8 فروری پولنگ ڈے

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم  تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دے دیا

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دے دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023